ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

ہیٹ ویو کے باعث ملتوی ہونے والے میٹرک امتحانات آج سے دوبارہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ہیٹ ویو کے باعث ملتوی ہونے والے میٹرک امتحانات آج سے دوبارہ شروع ہوگئے، صبح میں سائنس گروپ اور دوپہر میں جنرل گروپ کے طلبہ کا امتحان لیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک امتحانات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

صبح کی شفٹ آج دسویں جماعت سائنس گروپ کے طلبہ سندھی کا پرچہ دے رہے ہیں جبکہ نویں جماعت جنرل گروپ کے طلبہ جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ ، بچوں نشونما اور خاندانی زندگی اور ماڈرن اینڈ آرٹ ڈرائنگ کا امتحان آج دوپہر کی شفٹ میں دیں گے۔

- Advertisement -

سائنس گروپ کے طلباء کا امتحان صبح میں لیا جائے گا جبکہ جنرل گروپ کے طلبہ کا امتحان دوپہر کی شفٹ میں ہوگا

دسویں جماعت سائنس گروپ کے ایک لاکھ 60 ہزار 842 طلبہ امتحان میں شرکت کررہے ہیں اور نویں جماعت جنرل گروپ کے 16 ہزار سے زائد طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے۔

طلبا و طالبات کے لیے مجموعی طور پر 505 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ، گورنمنٹ اسکول کے امتحانی مراکز کی تعداد 148 ہے ہیں جبکہ نجی اسکولوں کے امتحانی مراکز کی تعداد 357 ہے۔

مجموعی طور پر میٹرک امتحانات میں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلباء کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

دوسری جانب شدید گرمی میں کراچی کے متعدد امتحانی مراکز لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں، جن سرکاری اسکولوں بجلی موجود ہے تو وہاں الیکٹرک سسٹم خراب ہیں ، جس کی وجہ سے طلبہ شدید گرمی میں پرچے دینے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے ہیٹ ویو کے باعث 21 سے 27 مئی کے درمیان ہونے والے امتحانات ملتوی کیے گئے تھے اور یوم تکبیر کی عام تعطیل کے باعث ملتوی ہونے والے پرچہ کے حوالے سے کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں