جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت نے شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہرکردی، پولیس نے بتایا وہ دفعہ اے پی سی 186 کے تحت گرفتار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں احمد فرہاد کی بازیابی کیس سے متعلق سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا احمد فرہاد گرفتار اور پولیس کسٹڈی میں ہے۔

تھانہ دھیر کوٹ کشمیرکی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کردی گئی ،جس پر جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے لاپتا افراد سے متعلق فائل لارجر بینچ بنانے کیلئے بھجوادوں گا اور سماعت ملتوی کردی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ احمد فرہاد دفعہ اے پی سی 186کے تحت گرفتار ہوئے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ احمد فرہاد صبح7 بجے گجر کوہالہ کے مقام سے آزاد کشمیرمیں داخل ہو رہے تھے، دوران چیکنگ وہ شناختی کارڈ نہیں دکھاسکے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاعر کارسرکار میں مداخلت کے جرم میں گرفتار ہوئے، وہ ایک اور مقدمے میں مظفرآباد پولیس کو بھی مطلوب ہیں، اس لیے ان کو مظفرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں