جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر کچرے سے حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کوریا نے اپنی حریف جنوبی کوریا پر انوکھے طریقے سے حملہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے 260 غبارے جنوبی کوریا بھیجے ہیں جن میں پلاسٹک کی بوتلیں، بیٹری سیل اور دیگر کوڑا کرکٹ شامل ہے۔

کچھ غبارے جنوبی کوریا میں اترچکے ہیں جبکہ کچھ ہوا میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فضلے اور گندگی سے بھرے غبارے شمالی کوریا بھیجیں گے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹوائلٹ پیپر، سیاہ مٹی اور بیٹریوں سمیت سفید شفاف غباروں سے جڑے بیگوں کو تار کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں