جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

دس لاکھ کمانے والے خوبصورت لڑکے سے شادی کروں گی، عائشہ شوکت

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ماڈل عائشہ شوکت شادی سے متعلق اپنی ڈیمانڈ بتا کر تنقید کی زد میں آگئیں۔

ماڈل عائشہ شوکت نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا۔

ماڈل نے کہا کہ ایسے لڑکے سے شادی کروں گی جو ماہانہ دس لاکھ روپے کماتا ہوں تاکہ گھر آسانی سے چلاسکے۔

عائشہ شوکت نے کہا کہ لڑکا معروف اور خوبرو پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کی طرح دکھتا ہو اور وہ جب ان کے ساتھ کہیں جائے تو اچھا لگے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر پاکستانی اداکار فواد خان اور وہاج علی کی طرح پیارا ہو جب کہ بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی خوبصورت ہوں۔

عائشہ شوکت نے کہا کہ لڑکے نے کم سے کم ماسٹر تک تعلیم حاصل کر رکھی ہو اور وہ دوسروں کی عزت کرتا ہو۔

ماڈل نے بتایا کہ وہ بہت کم پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہیں، انہوں نے پہلی بار میرے پاس تم ہو پاکستانی ڈراما دیکھا تھا جب کہ انہیں ڈرامے دیکھنے کا شوق کم ہے۔

اداکارہ کو ہونے والے شوہر کے لیے اس طرح کے مطالبے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں