بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ایک اور ملک نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں درخواست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ اور مصر کے بعد میکسیکو نے بھی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کےخلاف درخواست دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو نے عالمی عدالت سےغزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کی استدعا کی ہے۔ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کےخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

مقدمے میں ترکیہ، مصر اور کولمبیا بھی اسرائیل کےخلاف فریق بن چکےہیں۔ فلسطین کی جانب سے میکسیکو کی اسرائیل کےخلاف مقدمےمیں شمولیت کاخیرمقدم کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف کے صدر نواف سلام نے رفح میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو رفح پر حملہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

عالمی عدالت نے جنوبی افریقا کی جانب سے اسرائیل کو رفح پر حملہ سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔

29 دسمبر 2023 کو جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دی تھی جس میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگایا گیا تھا پھر جنوبی افریقا کی جانب سے نئی درخواست بھی دائرکی گئی تھی جس میں اسرائیل کے رفح آپریشن کو رکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں