قصور کے علاقے الہٰ آباد میں 6 بچوں کی ماں کو 3 ملزمان نے گن پوائٹ پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون کھیتوں میں کام کیلئے گئی تھی جہاں 3 ملزمان نے اسے یرغمال بنالیا۔
متن کے مطابق ملزمان میں رضوان، سلمان اور منظور نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور زیادتی کی، اس دوران ملزمان موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔
متاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے با اثر ملزمان کو بچانے کے لئے میڈیکل کرایا نہ ہی زیادتی کی دفعہ لگائی۔
شوہر کا کہنا ہے کہ با اثر ملزمان صلح کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں، انکار پر بیوی کو اغوا کرکے لیے گئے، جبکہ صلح نہ کرنے پر بیوی کی لاش ملنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں 100 روپے کی شرط کے معاملے پر 11 سالہ بچے شاہ محمد کی جان چلی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں 11 سالہ بچے شاہ محمد نے ٹھیلے والے سے سرکہ پینے کے لیے 100 روپے کی شرط لگائی تھی۔
استاد کا بتانا ہے کہ شاہ محمد نے سرکے کی پوری بوتل پی اور شرط جیت گیا پھر 100 روپے لے کر کولڈڈرنک بھی پی لی۔
بچے کے استاد کے مطابق معلوم کرنے پر دوستوں سے پتا چلا کہ اس نے سرکہ پینے کے فوری بعد کولڈڈرنک پی تھی۔
استاد کا بتانا ہے کہ شاہ محمد گھر آیا اور اسے الٹیاں شروع ہوگئیں، بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک
پولیس نے ٹھیلے والے کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔