منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2 بہن بھائی دم توڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مناواں میں 2 بہن بھائی مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بہن بھائیوں میں 11 سالہ مریم اور 9 سالہ رافع شامل ہیں، بچوں کی ماں نے باغبانپورہ بازار سے 30، 30 روپے کے نوڈلز کے 2 پیکٹ لیے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ماں نے گھر میں بچوں کو نوڈلز بناکر دیے تو دونوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی، 11سالہ مریم گھر میں ہی انتقال کرگئی جبکہ 9سالہ رافع نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق بچوں کے والدین نے اندراج مقدمہ سے انکار کردیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

دوسری جانب قصور کے علاقے الہٰ آباد میں 6 بچوں کی ماں کو 3 ملزمان نے گن پوائٹ پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون کھیتوں میں کام کیلئے گئی تھی جہاں 3 ملزمان نے اسے یرغمال بنالیا۔

متن کے مطابق ملزمان میں رضوان، سلمان اور منظور نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور زیادتی کی، اس دوران ملزمان موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے با اثر ملزمان کو بچانے کے لئے میڈیکل کرایا نہ ہی زیادتی کی دفعہ لگائی۔

پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

شوہر کا کہنا ہے کہ با اثر ملزمان صلح کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں، انکار پر بیوی کو اغوا کرکے لیے گئے، جبکہ صلح نہ کرنے پر بیوی کی لاش ملنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں