جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے میں 2 روز باقی، جوش وخروش عروج پر

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے اور میگا ایونٹ شروع ہونے میں صرف دو روز باقی ہیں شائقین کرکٹ کا جوش وخروش بڑھتا جا رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہفتہ یکم جون سے امریکا میں ہوگا جس کا مشترکہ میزبان ویسٹ انڈیز بھی ہے۔ جیسے جیسے میگا ایونٹ کا افتتاح قریب آ رہا ہے، دل کی دھڑکنیں تیز اور میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں اور ان کے شائقین کا جوش وخروش بڑھنے لگا ہے۔

اس میگا ایونٹ میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور میگا ایونٹ میں اپنا رنگ جمانے کے لیے ٹیمیں وارم اپ میچز کے ذریعے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں جب کہ پاکستان اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ سیریز کے ذریعے اس ٹورنامنٹ کی تیاری کر رہا ہے۔

- Advertisement -

نمیبیا کیخلاف وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کے کھلاڑی کم پڑ گئے تو کوچز میدان میں اترے اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا گئے۔

بھارتی ٹیم نے نیویارک کے اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی تو افغانستان اور نیپال کی ٹیموں کا فوٹو شوٹ ہوا اور کھلاڑیوں نے مختلف انداز میں تصویریں بنوائیں۔

کیوی اسکواڈ بھی ایونٹ میں شرکت کے لیے کیریبیئن روانہ ہوگیا، چائلڈ اسٹارز نے گڈ لک کہہ کر رخصت کیا۔

 

دوسری جانب پہلی بار پہلی بار ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں یوگنڈا اور پاپوا نیوگنی کی ٹیم بھی پُرجوش دکھائی دے رہی ہے جس کے کھلاڑیوں کے ڈانس کی وڈیو وائرل ہو گئی ہے

وائرل ویڈیو: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار شریک یوگنڈا اور پاپوا نیوگنی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا رقص

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں