پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم افغانستان

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے امریکا میں ہو رہا ہے اس میں شریک افغانستان کی ٹیم گروپ سی میں شامل ہے۔

خانہ جنگی، امریکی تسلط اور سنگین حالات افغانستان جیسے خاکستر سے ایک چنگاری نکلی جس نے کھیلوں کی دنیا میں بڑا نام پیدا کیا اور اس کھیل کا نام  ہے کرکٹ۔

بُزکشی کھیل کے چاہنے والے گیند بلے کی طرف مائل ہو گئے۔ برادر اسلامی ملک کی مدد کے لیے ہر وقت آگے آگے پاکستان نے اس میدان میں بھی نوآموز افغانستان کا ہاتھ پکڑا اور ابتدائی طور پر پاکستان نے کرکٹ سکھائی۔

- Advertisement -

وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود افغانستان ٹیم نے انٹرنیشل کرکٹ میں اپنی پہچان بنائی اور اس ٹیم نے زمین سے آسمان کا سفر دیکھتے ہی دیکھتے طے کر لیا۔

افغان بلے باز جنگجو، اسپنرز خطرناک اور کسی بھی تگڑی اپوزیشن کا برج الٹنے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں جس کا اندازہ شائقین کرکٹ کو 2023 میں بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگیا ہوگا جس میں کرکٹ بے بی سمجھے جانے والے ملک افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ، سابق عالمی اور اپنی استاد ٹیم پاکستان کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا جب کہ دیگر ٹیموں کے لیے بھی مشکلات پیدا کر کے نئی تاریخ رقم کی۔

ٹی ورلڈ کپ 2024 میں افغانستان کا گروپ سی میں ہے جس میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیمیں ہیں جن سے سخت مقابلہ متوقع ہے جب کہ پاپوا نیوگنی اور یوگنڈا سے مقابلہ آسان ہوگا۔

افغان اسکواڈ میں موجود کھلاڑیوں کی اوسط عمر 25 سال ہے جن سے صرف افغان قوم ہی نہیں بلکہ دنیائے کرکٹ کو میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی امید ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے افغان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

افغانستان اسکواڈ: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الرحمٰن حق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک

ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے میں 2 روز باقی، جوش وخروش عروج پر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں