پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم ویسٹ انڈیز

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے ویسٹ انڈیز دو بار کا ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپئن ہے۔

جارح مزاجی، طویل قامت کھلاڑی، اسٹائلش انداز نے ویسٹ انڈیز نے کرکٹ کو نیا رنگ دیا۔

اپنی خطرناک ترین بالنگ اٹیک کے باعث کالی آندھی کے نام سے شہرت پانے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 1975 اور 1979 کے ابتدائی دو ایک روزہ عالمی کپ جیت کر کرکٹ پر اپنی حکمرانی قائم کی۔

- Advertisement -

اینڈی رابرٹس، مائیکل ہولڈنگ، کولن کرافٹ، جوئیل گارنر، میلکم مارشل اور پھر کرٹلے امبروز سے سجے تیز بالنگ اٹیک کی ایسی دہشت تھی کہ سامنے کوئی بھی حریف ٹیم ہوتی بچ نہ پاتی۔

لیکن کالی آندھی آنے والے وقت میں مخالف کے لیے ایک ہوا کا معمولی جھونکا بھی نہ رہی۔ لیگز نے ویسٹ انڈین کرکٹ کو شدید نقصان پہنچایا، کھلاڑیوں اور بورڈ میں تنازعات بھی سامنے آتے رہے جس نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو عرش سے فرش پر لا پھینکا اور ایسی بدقسمتی کے ابتدائی دو بار کی عالمی چیمپئن 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی بھی نہ کر سکی۔

ان تمام خامیوں کے باوجود گینگ نم اسٹائل ہو، یا چیمپئن سانگ۔ جشن منانے کے منفرد انداز بھی صرف ویسٹ انڈیز کے کرکٹرزکا خاصہ ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے جس طرح دو بار ون ڈے ورلڈ کپ جیتا اسی طرح دو بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیت چکی ہے اور مشکلات میں گھر کیربئین ٹیم نے 2012 اور پھر 2016 میں ٹرافیاں اٹھا کر سب کو ہی حیران کر دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں میزبان ویسٹ انڈیز کا گروپ سی میں اگرچہ پاپوا نیوگنی اور یوگنڈا بظاہر آسان حریف ہیں، لیکن نیوزی لینڈ اور افغانستان سے تگڑے مقابلے کی توقع ہے۔

تاہم میگا ایونٹ سے قبل جنوبی افریقہ کو کلین سوئپ کرنے سے ٹیم کا اعتماد اس وقت ساتویں آسمان پر ہوگا۔ یہ اعتماد اور ہوم ایڈوانٹیج ویسٹ انڈیز کے لیے اس میگا ایونٹ میں کچھ کر دکھانے اور تاریخ بنانے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں روومین پاول (کپتان)، الزاری جوزف، جانسن چارلس، روسٹن چیس، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، اکیل حسین، شمر جوزف، برینڈن کنگ، گڈاکیش موتی، نکولس پوران، آندرے رسل، شیرفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم افغانستان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں