جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا کارڈ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا جس کے مطابق دونوں کی شادی 12 جولائی کو ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوگی۔

شادی کی تقریب روایتی ہندو ویدک طریقے سے  باندرہ کے کرلا کمپلیکس میں واقع جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی جبکہ روایتی سرخ اور سنہری شادی کے دعوت نامے میں تین روزہ تقریب کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ambani Family (@ambani_update)

- Advertisement -

’سیو دی ڈیٹ کارڈ‘ کے مطابق شادی کی تقریبات 12 سے 14 جولائی تک جاری رہیں گی، 12 جولائی بروز جمعہ کو شادی کی مرکزی تقریب شبہ ویواہ ہوگی۔

اس کے بعد 13 جولائی بروز ہفتہ شب آشیرواد کا دن ہوگا جبکہ اتوار 14 جولائی کو شادی کی شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی، کارڈ میں مہمانوں کو ڈریس کوڈ بھی بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 66 سالہ مکیش امبانی اس وقت دنیا کے 10ویں امیر ترین آدمی ہیں جن کی مجموعی مالیت 115 ارب ڈالرز ہے، ریلائنس انڈسٹریز ایک بہت بڑا گروپ ہے جو ریفائننگ اور ریٹیل سے لے کر مالیاتی خدمات اور ٹیلی کام تک کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔

اننت امبانی اپنے تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں، سبھی ریلائنس انڈسٹریز کے بورڈ میں شامل ہیں، 28 سالہ نوجوان اننت امبانی ریلائنس کے انرجی کاروبار سے وابستہ ہے اور ریلائنس فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ambani Family (@ambani_update)

اس سے قبل گجرات کے شہر جام نگر میں 3روزہ پری ویڈنگ منعقد کی گئی تھی اس تقریب میں دنیا بھر سے عالمی شخصیات نے شرکت کی تھی جس میں قطر ی وزیراعظم ، بل گیٹس، مارک زکر برگ اور ایوانکا ٹرمپ شامل ہیں۔

اب دنوں دوسری پری ویڈنگ تقریب کا آغاز ہوگیا ہے، یہ تقریب ایک لگژری کروز جہاز پر منعقد کی گئی ہیں، جو اٹلی کے پالیرمو سے بحری سفر کرتے ہوئے جنوبی فرانس جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں