جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کچرا اور ملبہ سڑک پر پھینکنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ کچرا اور ملبہ سڑک پر پھینکنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلڈرز گھروں کا ملبہ سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں، کبھی کبھی وہ ملبہ نالوں میں پھینک رہے ہوتے ہیں۔ اب اگرکسی نے ملبہ سڑک پر پھینکا تو ایکشن لیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سالڈویسٹ مینجمنٹ سندھ بھر میں اپناکام کررہا ہے، وزیراعلیٰ نے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے نظر رکھنے کو کہا ہے، پولیس کو ہدایت دی ہے کہ جو ملبہ پھینکتا نظر آئے گرفتار کیا جائے۔

- Advertisement -

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی میں الیکٹرک بسوں کے نئے روٹس کی کابینہ نے منظوری دی ہے، کراچی میں مزید الیکٹرک بسیں سڑکوں پر چلائی جائیں گی، کراچی کو 8 ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا مسئلہ چل رہا تھا، الیکٹرک گاڑی جسے بھی رجسٹرڈ کرانی ہے اپنے صوبے سے کرا سکتا ہے۔

آج سے ڈیڑھ سال قبل ہم 50 ای وی بسز لیکر آئے تھے، ہمارے پلان بہت بڑے ہیں بجٹ نے اجازت دی تو 8 ہزار بسز تک بھی جاسکتے ہیں۔ ای وی بسزبہت مہنگی ہیں مگر ماحول دوست ہوتی ہیں۔

شرجیل میمن نے یہ بھی بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے پر 100 ایکڑ زمین اسپیشل چلڈرن کیلئے دی جارہی ہے اور اسٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ بنایا جارہا ہے۔ ہمارےاسپیشل بچوں کیلئے پورے ملک میں اسپیشل اسپتال نہیں ہے۔ اسپیشل بچوں کے لئے فزیکل اسپتال، اسکول اور پلے گراؤنڈ بھی ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کو بند نہیں کیا جائیگا اور نہ پرائیویٹائز کیا جائےگا، اسٹیل مل کی زمین پر سندھ حکومت ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے جارہی ہے، وفاق اور سندھ حکومت مل کر پاکستان اسٹیل مل کو چلائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی کمائی سے اسٹیل مل کو پیروں پر کھڑا کیا جائےگا، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ گورننس مزید بہتر ہو، سرکاری ملازمین اچھے ماحول میں کام کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں