جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

مویشی منڈی میں لین دین کے لیے اسٹیٹ بینک کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

مویشی منڈیوں میں لین دین کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اہم اقدام کرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت میں اضافہ کردیا.

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے 31 مئی سے 20 جون تک ٹرانزیکشن اور بیلنس لمٹ کو عارضی طور پر بڑھا دیا گیا ہے جبکہ مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل چینلز کو محفوظ اور متبادل ادائیگی موڈ کے طور پر فروغ دینا ہے، اقدام کا مقصد نقدی پر مبنی لین دین کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل کراچی میں مویشی منڈی جانے والے شہریوں اور تاجروں کی سیکیورٹی کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کروائی گئی تھی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت مویشی منڈی آنے والوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئےٹاسک فورس قائم کی جائے۔

خیال رہے کہ نادرن بائی پاس پر لگنے والی مویشی منڈی میں ملک کے مختلف شہروں سے قربانی کے لیے ہزاروں جانور پہنچائے جاچکے ہیں۔

نادرن بائی پاس منڈی میں پنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان سے عید قرباں کے لیے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

منڈی میں جانور تو ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں مگر شدید گرمی اور عید قرباں میں زیادہ دن باقی ہونے کے سبب خریداروں کی تعداد کم ہے جبکہ لوگ مہنگائی کی وجہ سے بھی پریشان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں