کراچی : گرومندر پر 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور مختلف علاقوں سے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر سے جہاں گاڑی پر فائرنگ کا واقعے میں پیشرفت ہوئی، 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جمشید کوارٹر پولیس نے بھائیوں کےقتل کا مقدمہ درج کیا، مقدمے میں 3 نامزد سمیت 7 ملزمان شامل ہیں۔
دوسری جانب پولیس نےگاڑی پر فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل اور دو کو زخمی کرنے کے واقعے میں مختلف علاقوں سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیےگئےتینوں افراد ملزمان کے قریبی ساتھی ہیں اور تینوں افراد ملزمان سے رابطے میں تھے۔
حکام کے مطابق جیوفینسنگ اور موبائل کے کال ریکارڈز کی مدد سے تفتیش کی جارہی ہے، قاتل اور مقتول آپس میں رشتہ دار ہیں اور پہلے بھی ایک دوسرے پر فائرنگ کر چکے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت بھی نازک ہے، جو نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
گذشتہ روز کراچی میں سرعام گاڑی کو گھیر کر گولیاں برسادی گئی تھیں ، حملے میں دو بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک بھائی معجزانہ طور پرمحفوظ رہا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ اور 4 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دوشمنی کا شاخسانہ ہے۔
پانچوں بھائی راجو آئسکریم کے مالک کے قتل کیس کے ملزم تھے اور پیشی کے لیے عدالت جارہےتھے تاہم دونوں مقتولین کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔