جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ مشن: انگلینڈ سے شکست کا داغ لے کر قومی ٹیم امریکا روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ برطانیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے ساتھ مکمل ہوگیا جس کے بعد ٹیم اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مشن کے لیےامریکا روانہ ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اراکین دو گروپس میں لندن سے امریکا کے شہر ڈیلاس کے لیے روانہ ہونا تھا جس میں پہلا گروپ 19 جب کہ دوسرا گروپ 9 ارکان پر مشتمل ہے۔

قومی کپتان بابر اعظم کی قیادت میں محمد رضوان اور شاہین آفریدی سمیت 19 ارکان امریکہ روانہ ہوگئے ہیں جب کہ 9 ارکان پر مشتمل قافلہ کچھ دیر بعد دوسری فلائٹ سے روانہ ہوگا

- Advertisement -

پاکستان ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 6 جون کو ڈیلاس میں میزبان امریکا کے خلاف میچ سے کرے گا جب کہ 9 جون کو نیویارک میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں 5، 5 ٹیموں کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان اے گروپ میں ہے جس میں بھارت کے علاوہ آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان جبکہ ٹیم میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کل سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کے میچز امریکا میں ہوں گے اور کل میزبان امریکا اور کینیڈا میں مقابلہ ہوگا۔

چوتھا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں