منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم آئرلینڈ

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل آئرلینڈ کو ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کرنے کی ماہر مانا جاتا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جس کا کل سے امریکا میں آغاز ہو رہا ہے۔ 20 ٹیموں کی شرکت سے اس سنسنی خیز میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے تمام ٹیمیں امریکا اور ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہیں۔

آئرلینڈ اگرچہ کاغذ پر کمزور اور آئی سی سی رینکنگ میں نچلے نمبروں پر ہے تاہم ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹس میں یہ ٹیم اپ سیٹ کرنے کی ماہر مانی جاتی ہے۔

- Advertisement -

آئرلینڈ جو 2007 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دے کر پہلے ہی راؤنڈ میں میگا ایونٹ سے باہر کرنے کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی اس نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں موجودہ چیمپئن انگلینڈ کو ہرایا تھا اور اب اس بار کون نشانے پر ہوگا یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔

آئرش ٹیم مسلسل آٹھویں بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایکشن میں دکھائی دی ہے اور اس میگا ایونٹ میں یہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ اے گروپ میں شامل ہے جس میں میزبان امریکا اور کینیڈا بھی موجود ہے۔ ریکارڈ دیکھ کر لگتا ہے کہ آئرلینڈ اس بار بھی اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

آئرلینڈ نے نہ صرف گزشتہ ورلڈ کپ میں ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو ہرایا بلکہ حالیہ سیریز میں پہلا میچ پاکستان کے خلاف جیت کر اور سیریز میں ناکوں چنے چبوا کر سب کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی۔

میگا ایونٹ میں آئرش ٹیم کی قیادت اینڈی بالبرنی سے لے کر پال اسٹرلنگ کو دی گئی ہے۔ ٹیم کو جارح مزاج بلے بازوں ہیری ٹیکٹر اور لورکن ٹکر کا ساتھ بھی حاصل ہے اور کپتان اسی بیٹنگ چین کی مضبوط کڑی ہیں۔

پیس اٹیک میں جوش لٹل، مارک اڈیئر اہم ہوں گے۔ ٹیلنٹ اور جذبے سے بھرپور ٹیم آئرلینڈ مخالف پاکستان ہو یا بھارت کسی کے لیے آسان حریف نہیں ہوگی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم ویسٹ انڈیز

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں