اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل شکستوں کی وجہ سے پہلے مورال ڈاؤن ہے اب اہم کھلاڑی کی انجری نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز جب انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ کھیلنے کے میدان میں اتری اور اس کو سینیئر آل راؤنڈر عماد وسیم کا ساتھ حاصل نہیں تھا۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ چوتھے میچ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ میچ نہیں کھیل رہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے پی سی بی نے بھی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم بیںٹگ کرتے ہوئے دائیں پسلی میں تکلیف محسوس کر رہے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں آرام کروایا، میڈیکل ٹیم عماد وسیم کی انجری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کیلیے اسکین کروالیا ہے جس کی رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی۔

پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلیے سابق کپتان میدان میں، بابر اعظم کو قیمتی مشورہ

میگا ایونٹ سے قبل عماد وسیم کی انجری سیریس ہونے کی صورت میں پاکستان کے لیے بڑا دھچکا  بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔ قومی ٹیم میں ان کے متبادل کے طور پر ابرار احمد پہلے ہی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں