جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹر کی پاکستان کے خلاف پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر رابن اتھپا نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف آئرلینڈ کی جیت کی پیش گوئی کردی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز دو جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا، تاہم ورلڈ کپ سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔

روی چندرن ایشون کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رابن اتھپا نے آئرلینڈ کے بلے باز برنی، پال اسٹرلنگ اور ٹکر کی تعریف کی جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

رابن اتھپا نے کہا کہ آئرلینڈ ممکنہ طور پر ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپ سیٹ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ نے 2007 میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، ان کی ٹیم میں اب بھی ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آٗئرلینڈ کے خلاف تین میچز کی سیریز 2-1 سے جیتی تھی جبکہ پہلے میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چوتھے ٹی 20 میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کی ہے جبکہ دو میچ بارش کی نذر ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں