جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

ملالہ یوسفزئی کا فلسطینی طلباء کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے جنگ سے متاثرہ فلسطینی طلبا کے لیے گریجویٹ اسکالر شپ کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈٰیا پوسٹ میں ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ غزہ کا کوئی مستقبل نہیں ہوسکتا جب تک غزہ کے بچوں کو زندہ رہنے اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے محفوظ جگہ میسر نہ ہو۔

انہوں نے لکھا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 80 فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہوگئے، 17 جنوری کو اسرائیلی بمباری سے غزہ کی آخری یونیورسٹی بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ  اس اسکالر شپ کا مقصد فلسطینی طلبا کے لیے مالی رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔

 واضح رہے کہ اسرائیلی فوج  نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں حملے تیز  کردیے ہیں اسی  دوران  پیش قدمی کرتے ٹینک رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کرتے جارہے ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں ایمبولینس پر بم مارکر ریسکیو کارروائیوں میں شریک2 اہلکاروں کو شہید کردیا جب کہ اسرائیل کے حملوں میں  مزید 37 فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے بیشتر افراد خیموں میں مقیم تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں