ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کا ترقیاتی بجٹ متاثر، اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کاترقیا تی بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔

دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ پر ہر سال کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے۔ رواں سال 950 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 379 ارب استعمال ہوئے۔

بجٹ کٹوتی سے صحت، اعلیٰ تعلیم سمیت سماجی شعبے، انفرااسٹرکچر کے کئی منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

پی ایس ڈی پی کے پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے 9ہزار 800 ارب روپے درکار ہے جب کہ آئندہ مالی سال کیلئے 1221 ارب روپے کا وفاقی پی ایس ڈی پی تجویز ہے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ 10 سال میں وفاقی ترقیاتی بجٹ سالانہ اوسطاً 630 ارب روپے ریکارڈ ہوا تاہم روپے کی قدر میں نمایاں کمی اور مہنگائی کی وجہ سے بھی ترقیاتی بجٹ متاثر ہوئی۔

وفاق نے صوبائی نوعیت کے منصوبوں کو بجٹ پر بھاری بوجھ قرار دیا۔ ترقیاتی بجٹ جی ڈی پی کے لحاظ سے 1.7 فیصد کم ہو کر 0.9 فیصد پر آگیا، پرائمری خسارہ پورا کرنےکیلئےوفاقی ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں