پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

چین نے پاکستان سے دوستی کو ’ماؤنٹ تائی‘ سے تشبیہ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سرکاری دورے سے قبل پاکستان کے ساتھ دوستی کو ’ماؤنٹ تائی‘ سے تشبیہ دے دی۔

ماؤنٹ تائی چین کے 5 مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے جسے مذہب میں ایک کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ ماؤنٹ تائی چین کے صوبے شانڈونگ کا سب سے اونچا مقام ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل چینی دفتر خارجہ کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا جس میں ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے۔

- Advertisement -

چینی دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی کو انتہائی مضبوط اور مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت کے قیام کے بعد وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا جس میں ان کی ملاقات صدر شی جن پنگ اور چینی ہم منصب لی کیانگ سے ہوگی۔

ترجمان کے مطابق شہباز شریف کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین سے بھی ملاقات ہوگی۔

ملاقاتوں میں وزیر اعظم دونوں ممالک کے تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلیے مشترکہ طور پر خاکہ تیار کریں گے۔ وزیر اعظم بیجنگ کے علاوہ چینی صوبوں گوانگ ڈونگ اور شانزی کا بھی دورہ کریں گے۔

چینی دفتر خارجہ نے بتایا کہ چین اور پاکستان کی دوستی طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی ہے، پاکستان اور چین اہم شراکت دار اور مضبوط دوست ہیں، ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی اور چٹان کی طرح قائم رہی، ہماری دوستی ماؤنٹ تائی کی طرح مستحکم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں