بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

طلاق کی افواہیں، ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا سے متعلق گفتگو کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے متعلق گفتگو کرنے کی ماضی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا پر گردش کررہی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

تاہم پانڈیا کا اہلیہ سے متعلق گفتگو وائرل ہورہی ہے جس می نتاشا کی خوب تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

کرکٹر اہلیہ سے متعلق بات کرتے ہوئے پرانے وائرل کلپ میں کہہ رہے ہیں ’نتاشا کے آنے بعد میری زندگی پہلے سے زیادہ خوشگوار اور پرجوش ہو گئی ہے، نتاشا کے آنے کے بعد میرے مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں کیوں کہ نتاشا ہی نے مجھے  مسائل کا حل تلاش کرنے کا طریقہ سکھایا ہے۔

وائرل ویڈیو میں پانڈیا کہتے ہیں کہ میں نے صبر کرنا سیکھ لیا ہے اور اس کے بعد میں نے زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے کیوں کہ نتاشا کے ساتھ رہنے کے لیے بہت صبر کی ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب نتاشا نے انسٹاگرام سے پانڈیا کا نام ہٹا دیا تھا۔

ہاردک پانڈیا اور نتاشا مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کا ایک 3 سالہ بیٹا ’آگستیہ ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں