کراچی: شہر قائد میں انٹر کے امتحانات کا آغاز آج سے ہوگا، شہر میں 180 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 26 امتحانی سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے، انٹر کے امتحانات صبح و شام کی شفٹوں میں لیے جائیں گے۔
امتحانات میں 1 لاکھ 39 ہزار طلبہ حصہ لیں گے، صبح میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپ کا امتحان ہوگا، شام کی شفٹ میں جنرل سائنس گروپ کے پرچے لئے جائیں گے۔
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق آج صبح کی شفٹ میں 12 ویں جماعت کا انگلش لازمی کا پرچہ ہوگا، شام کی شفٹ میں بارہویں جماعت کا فزکس کا پرچہ لیا جائے گا جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
ہیٹ ویو کے باعث ملتوی ہونے والے میٹرک امتحانات آج سے دوبارہ شروع
واضح رہے کہ ہیٹ ویو کے باعث ملتوی ہونے والے میٹرک امتحانات کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔