منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ملائیکہ نے ارجن کپور سے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور سے بریک اپ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور ان خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ملائیکہ اروڑا کے منیجر نے بتایا کہ دونوں میں راہ و رسم بالکل پہلے جیسے اور ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

اداکار ملائیکہ اروڑا کے منیجر نے ان دعووں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ 50 سالہ ملائیکہ اور 38 سالہ ارجن کپور کے درمیان 2019 سے رومانی تعلقات قائم ہیں اور ان  کے بریک اپ کی افواہیں اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔

بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مبینہ طور پر 7 سال سے زائد عرصے تک ریلیشن میں رہنے کے بعد اب علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پنک ویلا کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بہت گہرا تعلق تھا اور دونوں راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں، دونوں نے ہی اس معاملے میں خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کسی بھی شخص کو ان کے ذاتی معاملے پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں