ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

کراچی : آج ہونے والا انٹر کا پرچہ کہاں سے آؤٹ ہوا؟ پتہ چل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹر کے سالانہ امتحانات کے پہلے دن انگریزی کا پرچہ آوٹ کرانے والوں کی نشاندہی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی مں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا آغاز انگریزی سال دوم کے پرچے سے ہوگیا، چئرمین انٹربورڈ نسیم احمد میمن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر امتحانی پرچہ آوٹ ہونےکی نشاندہی ہوچکی۔

نسیم احمد نے بتایا کہ کراچی میں 2مقامات سے پیپر آؤٹ ہوا، فوری طور پر دوٹیمیں روانہ کردی ہیں ، سی سی او کےخلاف کارروائی رپورٹ کے بعد ہوگی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : کراچی میں انٹر امتحانات : بارہویں جماعت کا پہلا پرچہ مقررہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل

چیئرمین انٹربورڈ نے کہا کہ مجموعی طورپرصورتحال بہتر ہے، بورڈ اقدامات کےباعث پرچہ لیک  ہونے کے مراکز کا پتہ چل گیا، پرچہ لیک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ گروپ ہمارے منہ پر کالا دھبہ ہے، یہ گروپ ہماری سوسائٹی کو گرا رہے ہیں۔

انٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ انگریزی کا پیپر آؤٹ کرنےوالوں کیخلاف آج ہی کارروائی ہوگی، سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

حکام کے مطابق 2 ٹیمیں متعلقہ امتحانی مراکز سے آج ہی شواہد پیش کریں گی اور سی سی او کیخلاف کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں