جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

شیخ مجیب ویڈیو اپ لوڈنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت ایف آئی اے طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب سے متعلق ویڈیو اپ لوڈنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹوئٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن  کو طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیے۔

ایف آئی اے نے رہنماؤں کو منگل کے روز 11 بجے انکوائری کیلیے طلب کیا ہے۔ نوٹسز میں کہا گیا کہ اکاؤنٹ سے ریاست اور اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔

نوٹسز میں کہا گیا کہ اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے، اشتعال انگیزی  سے عوام کو ریاست اور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر اکسایا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز اسی سلسلے میں ایف آئی اے ٹیم اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی سے تحقیقات کیلیے پہنچی تھی تاہم سابق وزیر اعظم نے سوالات کے جوابات دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کی ٹیم سے ملنے اور شامل تفتیش ہونے سے انکار کیا، سابق وزیر اعظم نے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے 26 مئی کو شیخ مجیب الرحمان پر ویڈیو ٹوئٹ کی گئی تھی جس کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں