آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب گزشتہ روز امریکی شہر نیویارک کے اسٹیڈیم میں ہوئی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز امریکا اور کینیڈا کے ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ سے ہو گیا تاہم میچ کی افتتاحی تقریب میزبان امریکا اور کینیڈا کے پہلے میچ کے بجائے شریک میزبان ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیوگنی کے درمیان میچ سے قبل نیویارک میں ہوئی جس کی وجہ صرف ٹائم زون تھا۔
نیویارک میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں معروف فنکاروں، ڈرمرز اور ایتھلیٹس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جب کہ میگا ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے جھنڈے بھی میدان میں لائے گئے۔
اس تقریب میں ورلڈ کپ کے میسکوٹ بھی شریک تھے جب کہ تقریب کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ امریکا پہلی بار کرکٹ کے عالمی کپ کی میزبانی کر رہا ہے اور اس حوالے سے وہاں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔
ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا نے کینیڈا کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے جب کہ دوسرا میچ آج شریک میزبان ویسٹ انڈیز اور پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم پاپوا نیوگنی سے جارج ٹاؤن، گیانا کے گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں شروع مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے جب کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔
ویڈیو:امریکی کرکٹر ایرون جونز کا بڑا کارنامہ، لیجنڈ کرس گیل کے ہم پلہ بن گئے