ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا، انہوں نے پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری ہوگا، پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا، اگر پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔

محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ایس او شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اچھی پافارمنس پر نادرا سٹاف کو شاباش دی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر اسٹاف مینجمنٹ کا حکم دیدیا۔

اہم ترین

مزید خبریں