ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

انکیتا لوکھنڈے کا برسوں بعد سشانت سنگھ کے نام پوسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے شوبز انڈسٹری میں اپنے 15 سالہ کامیاب کیریئر کا سہرا آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کو دے دیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکار و بگ باس رئیلٹی شو کی کنسسٹنٹ انکیتا لوکھنڈے نے اپنے کیریئر کے 15 سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام پر ایک نوٹ جاری کیا ہے، اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 15 سال پہلے ڈرامہ ’پویترا رشتہ‘ میں ارچنا کے کردار سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ’ جو کچھ میں تھوڑا بہت جانتی ہوں وہ یہ ہے کہ میرے ڈرامے کے اس کردار کو مداحوں کی جانب سے بہت پیار ملا جو بعد میں میری شناخت بھی بن گیا مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ارچنا بننا میرے مقدر میں تھا۔

- Advertisement -

انکیتا نے کہا کہ میں نے اپنے اندر ارچنا کو بسا لیا اور اسے ہمیشہ اپنے اندر سموئے رکھا، اس ارچنا نے مجھے زندگی میں بہت کچھ سکھایا، میں ایکتا کپور انکی پروڈکشن کمپنی کی مقروض ہوں کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی لائف ٹائم کا کردار دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں رہوں یا نہ رہوں لیکن جو پیار ارچنا اور پویترا رشتہ سے آپ لوگوں کی جانب سے مجھے ملا وہ ہمیشہ آپ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گا اور میرا نہیں خیال کہ میرے لیے اس سے زیادہ کچھ قیمتی ہوسکتا ہے۔

سشانت کا ذکر کرتے ہوئے انکیتا کا کہنا تھا کہ میرا یہ سفر سشانت کی مدد و معاونت کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا تھا، جب ڈرامہ ’پویترا رشتہ‘ شروع کیا تو میں اداکاری بھی کرنا نہیں جانتی تھی، لیکن سشانت نے مجھے اداکاری سکھائی، میں ہمیشہ انکی شکر گزار رہوں گی۔

واضح رہے کہ انکیتا لوکھنڈے اور سشانت سنگھ نے ٹیلی ویژن شو پویترا رشتہ سے شہرت پائی، 2010 میں دونوں کی دوستی ڈرامہ ’پویترا رشتہ‘ کے سیٹ پر ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی تاہم 2016 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ انکیتا لوکھنڈے کے سابقہ بوائے فرینڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، 2020 میں سشانت کی مبینہ خودکشی کے بعد انکیتا نے بزنس مین وکی جین سے شادی کرلی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں