جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی نے کیا کابینہ میں شامل ہونےکا فیصلہ کر لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک کومستحکم کرنے کیلئے پی پی اورن لیگ میں مذاکرات جاری ہیں لیکن پیپلزپارٹی نے اب تک کابینہ میں شامل ہونےکا فیصلہ نہیں کیا۔

اپنے بیان میں گورنرپنجاب نے واضح کیا کہ کابینہ میں جانے کا فیصلہ ہوا تو دوبارہ سی ای سی کا اجلاس ہو گا اور پارٹی کی سی ای سی فیصلہ کرے گی کہ کابینہ میں شامل ہونا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا وہ خود دیوار سے لگ رہے ہیں اگر وہ دیوار سے لگتے رہیں گے توایک دن دیوار ان پر گر جائے گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ تحریک چلانے کا کوئی فائدہ نہیں بات چیت سے مسئلہ حل ہوگا ہتک عزت بل پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں میٹنگ ہے امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔

پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے سے متعلق غیر سنجیدہ ہے، اور انھیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی اور ن لیگ میں پنجاب کے امور پر برف پگھل نہیں سکی ہے، اور صوبے میں پاور شیئرنگ فارمولے پر دونوں میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں