جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

مالدیپ کا فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کیخلاف بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

مالدیپ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے 02 جون 2024 سے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہریوں پر پابندی لگانے کے فیصلے کا اعلان ہوم لینڈ سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے وزیر علی احسان نے ایوان صدر میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے کابینہ کی سفارش کے بعد اسرائیلی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

مذکورہ فیصلے میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو مالدیپ میں داخلے سے روکنے کیلیے ضروری قوانین میں ترمیم کرنا اور ان کوششوں کی نگرانی کیلیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

مزید برآں، فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں صدر نے فلسطینیوں کی ضروریات کا جائزہ لینے کیلیے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر محمد معیزو نے مشرق وسطیٰ میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد سے فلسطین میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کیلیے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں