اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: بارش پھر پاکستان کی تیاریوں میں آڑے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم ڈیلاس میں تیاریوں میں مصروف ہے مگر بارش نے ایک بار پھر رخنہ اندازی کی جس سے ٹریننگ سیشن متاثر ہوا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ جمعرات 6 جون کو ڈیلاس میں امریکا کے خلاف کھیلے گا جب کہ 9 جون کو نیویارک میں وہ روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا۔

قومی ٹیم ڈیلاس میں موجود اور ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے تاہم انگلینڈ کی طرح یہاں بھی میگا ایونٹ کی تیاریوں میں ایک بار پھر بارش آڑے آ گئی

- Advertisement -

ڈیلس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا سیشن بارش سے متاثر ہوا اور قومی ٹیم نے صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن ہی کیے جس کے بعد تیز بارش کے سبب ٹریننگ سیشن کو ادھورا ختم کرنا پڑا۔

گرین شرٹس کل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے سے سات بجے تک ٹریننگ سیشن کرے گی جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ خامیوں کو درست کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز برطانیہ میں ہوئی جس میں دو میچ بارش کی نذر ہوگئے جب کہ گرین شرٹس اس سیریز کی وجہ سے امریکا میں کوئی وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں