جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اُلٹنے سے 15 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مدھیہ پردیش میں ایک خوفناک حادثہ رونما ہوا، شادی کے مہمانوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 15سے زائد افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی راجستھان سے راج گڑھ کی جانب جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

حکام کے مطابق حادثے میں درجن سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، واقعہ کے بعد کلکٹر سمیت پولیس انتظامیہ موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

- Advertisement -

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ہوتے ہی ٹرالی الٹ گئی، متعدد افراد اس کے نیچے دب گئے۔ بعض افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندو زائرین سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے سے 21 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندو زائرین کی بس کو اکھنور کے نزدیک ٹانڈا کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔

اسرائیل نے شام کے فوجی ٹھکانوں پر بم برسا دیئے

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور کو گیئر شفٹ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس سے بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 60 سے زیادہ افراد سوار تھے جو بھارتی ریاست اترپردیش سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مندر کی زیارت کو جا رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں