نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جبکہ ڈراپ ان پچوں پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
نیویارک میں کل آٹھ میچ کھیلے جائیں گے جن میں پاکستان اور بھارت کے دو دو میچ بھی شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں نیویارک کی پچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک کی ڈراپ ان وکٹ ہے، یہاں کی نارمل وکٹ نہیں ہے جیسے کہ پوری دنیا میں ہوتی ہے۔
امام الحق نے کہا کہ جب آپ ڈراپ ان وکٹوں پر کھیلیں گے تو کسی کو بھی نہیں پتہ ہوتا کہ آگے کیا ہونا ہے،امام الحق نے کہا کہ جب سری لنکا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف باؤلنگ کی، کلاسن اور ڈی کوک جیسے بلے باز کے بھی اسٹرائک ریٹ ایک دم نیچے آگئے۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ وکٹ ویسے نہیں تھے، جیسے ہم نے یو ایس اے کے میچ میں دیکھے تھے کہ میچ کے دوران خوب چھکے لگے تھے، امام الحق نے کہا کہ وکٹ کچھ بہتر ہونی چاہئے تھی کہ ہمیں کم سے کم 170 کا اسکور دیکھنے کو مل سکے۔
اس سے قبل سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے میں ڈراپ ان پچز پر تنقید کرچکے ہیں۔
View this post on Instagram