اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس 9 جون کو طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارتنیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس 9 جون کو ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ
جس میں قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، حکومت جی ڈی پی گروتھ 3.6فیصد مقرر کرے گی اور اگلے مالی سال میں مہنگائی کی شرح کا ہدف 12 فیصد مقرر کرے گی۔
ذرائع نے کہا کہ حکومت اقتصادی ترقی کےاہداف کا سروے 11جون کو جاری کرےگی ، ای ایس کے مطابق رواں مالی سال شرح ترقی 2.38فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رواں مالی سال میں صارفی انڈیکس کے مطابق مہنگائی کی شرح 24فیصدرہی جبکہ رواں بجٹ میں پنشن اصلاحات ملکی ترقی کے ایجنڈے پرسب سے اوپر ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں حکومتی اخراجات ،سبسڈیزکومکمل ختم کرنے کا منصوبہ ہے، غریبوں کو کیش کے ذریعے مدد فراہم کی جائےگی اور قومی خزانے پربوجھ اداروں کی جلدنجکاری کردی جائےگی۔