کراچی: بھاری بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے قسطیں کرانے والوں کیلئے بُری خبر آگئی۔
بقایاجات کی اقساط کرانے والوں کو اب اقساط کی سہولت سے محروم کر دیا گیا۔ صارفین بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم ہو گئے۔
نیپرا نے بجلی صارفین کےلیے بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود کر دی۔ بجلی صارفین اب سال میں صرف ایک ہی بار بِل کی قسط کراسکیں گے۔
اس حوالے سے نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کرتے ہوئے تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات جاری کر دئیے۔ نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ قسط کرانے کی صورت میں نیا بل کمپیوٹرائز ڈبل ہی جاری کیا جائے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین پر بھی نئےکنزیومر سروس مینول کا اطلاق ہو گا۔