جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

امریکا میں ایسی سیکیورٹی تو سلمان خان کی بھی نہیں دیکھی!

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز اور حفاظتی انتظامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پلیئرز کومناسب سیکیوٹی فراہم کی جارہی ہے۔

امریکا میں پولیس اس بات کا خاص خیال رکھ رہی ہے کہ سپراسٹار پلیئرز کے قریب آنے کی کوشش کرنے والے شائقین کی نقل و حرکت اور بیرونی رکاوٹوں پر نظر رکھی جائے تاکہ کھلاڑیوں کو کسی قسم کی کئی پریشانہ نہ ہو۔

بھارت کے اسٹار پلیئر ویرات کوہلی کو بھی نیویارک پولیس خاص سیکیورٹی فراہم کرتی پائی گئی، ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں کوہلی ہاتھ میں بلا لیے پریکٹس سیشن کے لیے آرہے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم از کم 6 سیکیورٹی اہلکاروں نے کوہلی کو گھیر ہوا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ورلڈ کپ منتظؓمین سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ’ایکس‘ پر کوہلی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنی سیکیورٹی تو امریکا میں سلمان خان کو بھی نہیں دی جاتی۔‘

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شیڈول پاک بھارت میچ سے قبل دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔

دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر نیویارک انتظامیہ نے اسٹیڈیم کی سیکیورٹی بڑھادی ہے۔ گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

ترجمان گورنر آفس کا کہنا تھا کہ عوامی تحفظ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں، انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے، عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم پُرعزم ہیں کہ ٹی20ورلڈ کپ محفوظ اور یادگار ثابت ہوگا، یاد رہے کہ اس میگا ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 9جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔

اس سے قبل احمد آباد میں بھی ویرات کوہلی کو درپیش سیکیورٹی خطرات کے باعث رائل چیلنجرز بنگلور نے ناک آوٹ میچ سے قبل پریکٹس سیشن منسوخ کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات پولیس نے احمد آباد سے چار لوگوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے شبہ میں گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں