پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

چین کے ساتھ آئی ٹی، اے آئی و دیگر شعبوں میں اشتراک چاہتے ہیں، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، مصنوعی ذہانت (اے آئی) و دیگر شعبوں میں اشتراک چاہتا ہے۔

وزیر اعظم نے دورہ چین کے موقع پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مینگ فین لی نے شہباز شریف کا شینزن آمد پر خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ شینزن آکر دلی خوشی ہوئی، چینی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی پر مشکور ہوں، پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندر جتنی گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔

- Advertisement -

شہباز ششریف نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون پر چینی قیادت اور اس کے عوام کے مشکور ہیں، پاکستان چین کی ون چائنہ پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، شینزن لاہور کا سسٹر شہر اور گوانگڈونگ پنجاب کا سسٹر صوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی ترقی سے بہت متاثر ہے اور اس سے بہت کچھ سیکھنا چاہتا ہے، سی پیک فیز ٹو میں پاکستان اور چینی کمپنیوں کے سرمایہ کاری سے برآمدات میں اضافے کیلیے کوشاں ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے زرعی شعبے کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت نوجوان افرادی قوت ہے جو ملکی آبادی کا 60 فیصد ہے، امید ہے شینزن میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر مینگ فینلی نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی بہت مضبوط اور گہری ہے، شینزن میں پاکستانی طلبا کی بڑی تعداد زیرِ تعلیم ہے، پاکستان اور شینزن کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ملاقات کے بعد مینگ فینلی نے وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں