ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک بحریہ اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندرمیں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی، 10 دن میں بحریہ کی منشیات اسمگلنگ کی خلاف تیسری بڑی کارروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی۔

پی ایم ایس ایس ژوب نے شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالر ہے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے گزشتہ دس دن میں بحریہ کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف یہ تیسری بڑی کارروائی ہے۔

ترجمان کے مطابق کامیاب مشترکہ انسداد منشیات آپریشن پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تیسرے کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین کردیا۔

شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن پر پی ایم ایس ژوب پرتعینات افسران اور اہلکاروں کو سراہتے ہوئے کہا پاک بحریہ کےسمندری حدودکی حفاظت اور اسمگلنگ روک تھام کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں