اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

شہری سے لوٹ مار میں مصروف ڈاکوؤں پر بینک کے گارڈ کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کورنگی میں نجی بینک کے سامنے شہری سے لوٹ مار میں مصروف ڈاکوؤں پر سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی۔

ڈاکو شہری کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران نجی بینک کے سکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم ملزمان بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار خان نے کہا کہ ڈاکو فرار ہوگئے اور پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے، پولیس کے جوان ڈاکوؤں کے پیچھے گئے تاہم تلاش جاری ہے۔

بعدازاں ایس ایس پی کورنگی نے نجی بینک کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔

حسن سردار خان نے کہا کہ ملزمان نے بینک میں گھسنے کی کوشش ہی نہیں کی، ملزمان سڑک پر موٹر سائیکل سوار شہری کو لوٹ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بینک کے باہر موجود سکیورٹی گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کی، سکیورٹی گارڈ کے فوری ایکشن سے ملزمان موقع سے فرار ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں