ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

نوجوان کھلاڑی برائن لارا اور رکی پونٹنگ کیسے بن سکتے ہیں؟ احمد شہزاد نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے نوجوان کرکٹرز کو اہم مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں احمد شہزاد نے ڈومیسٹک کرکٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دینی ہے کیونکہ وہی آپ کی لیبارٹری ہے وہیں آپ کے سارے کرکٹرز گروم ہوں گے، وہاں سے ہی اپنی غلطیوں پر قابو پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد لڑکے انڈر 19 اور پاکستان اے سے کھیل کر تجربہ لیتے ہیں، یہ ٹی 20 لیگز میں آپ وقتی طور پر ایک آدھ پلیئر نکال سکتے ہیں لیکن آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ٹیم میں برائن لارا، رکی پونٹنگ اور جیک کیلس جیسے کھلاڑی ہوں تو اس کے لیے آپ کی بنیادی چیزیں درست ہونا ضروری ہے۔

- Advertisement -

احمد شہزاد نے کہا کہ جب لڑکا فور ڈے کرکٹ کھیلتا ہے تو اس کے بہت زیادہ چانس ہیں کہ وہ ٹی 20 کرکٹ میں کامیاب ہوگا اور جو صرف ٹی 20 کھیلتا ہے وہ صرف پیسے کمانے آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فور ڈے کرکٹ جذبے کی گیم ہے وہاں رگڑا کھا کر آپ نے ٹیم میں آنا ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں