ہنگو: دہشت گردوں نے گشت پرمعمور پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کی شام ڈسٹرکٹ ہنگو کے علاقے سرکی پیالہ میں گشت پرمعمورپولیس موبائل کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر تاحال مقابلہ جاری ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری روانہ کی گئی ہے۔
- Advertisement -
اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک پولیس اہلکاردہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرچکا ہے جبکہ دو اہلکار زخمی ہیں۔
ڈسٹرکٹ اسپتال ہنگو میں واقعے کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔