اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

’علی امین گنڈاپور اگر گورنر کو باہر پھینک سکتا ہے تو اُسے بھی پھینکا جا سکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو دھمکیاں دینے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

نجی نیوز چینل کے ٹاک شو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اگر فیصل کریم کنڈی کو گورنر ہاؤس سے اٹھا کر باہر پھینک سکتا ہے تو اُسے بھی پھینکا جا سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر رہنما بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلیے ایسی باتیں  کر رہے ہیں، اب کشیدگی بڑھ گئی ہے مجھے لگتا ہے اب ڈائیلاگ کا راستہ ممکن نہیں جس سے جو ہوگا وہ کرے گا۔

ٹاک شو میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا متنازع ٹوئت کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری کا مقدمہ بن رہا ہے؟ اس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہوں نے جو ٹوئٹ کیا ہے مقدمہ تو بن سکتا ہے۔

آج وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ گورنر اپنی اوقات میں رہے ورنہ سڑک پر پھینک دوں گا، فیصل کریم کنڈی سے رشتے داری بھاڑ میں گئی میں کسی چور کا رشتے دار نہیں مانتا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر نے میرے خلاف باتیں بند نہ کیں تو اس کی گاڑی، پیٹرول اور کھانا بند کر دوں گا، اپنے چیئرمین سے بھی پوچھو آکسفورڈ میں داخلہ کیسے ملا۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاق نے خیبر پختونخوا کے منصوبے ختم کر کے متعصبانہ رویہ اپنایا، پہلے بجلی منافع اور واجبات روکے اب منصوبوں پر ضرب لگا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ واجبات اور منصوبے روک کر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، وفاق کو آخری وارننگ دے رہا ہوں عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے حقوق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی، وفاق نے متعصبانہ رویہ جاری رکھا تو دمادم مست قلندر ہوگا اور وفاق کو بتائیں گے زور سے حقوق کیسے لیے جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں