ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

اسی سال حکومت جاتی اور الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مجھے اسی سال حکومت جاتی اورالیکشن ہوتےنظرآرہےہیں , جتنی جلد حکومت تبدیل ہوگی ملک کے لیے اچھا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے لیکن ابھی مکمل نہیں بدلا۔

- Advertisement -

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مجھےتو اسی سال حکومت جاتی اورالیکشن ہوتےنظرآرہےہیں، یہ سسٹم اور حکومت نہیں چل سکتی اس لیے جلد گرے گی، جتنی جلد حکومت تبدیلی ہوگی ملک کےلیےاچھا ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کمپرومائزڈ ہےاس پر کسی کو اعتماد ہے نہ ہی سخت فیصلےکرسکتی ہے، فوری نئےانتخابات، لیول پلیئنگ فیلڈ،پی ٹی آئی قیادت پرمقدمات ختم کئے جائیں۔

مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کریں پھر ان سیاسی جماعتوں سےہی بات کریں گے،ابھی تک ہماری کمیٹی کی کسی سے بات نہیں ہوئی نہ ہی ہم اسکےمتمنی ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئررہنما نے مجھے کہا یا تو ن لیگ یا ہم ان کی پیٹ پر چھرا ماریں گے، حکومت کےدن گنےجاچکے اور یہ بجٹ کی تاریخ بھی آگے کرتے جارہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نےبھی ان کوکہااپوزیشن سےبجٹ پر مشاورت کریں لیکن نہیں کی گئی،ہمارا مینڈیٹ واپس اورمقدمات ختم ہوتےہیں توپھر نئے انتخابات بھی نہ ہوں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم توآگ کی بھٹی سےنکل کرلوہا بنےہیں اب پیچھےہٹنےوالا کوئی نہیں ہے، مقدمات کاسامنا کررہے ہیں ضمانت منسوخ ہوئی تو جیل میں سرکاری دال کھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں