جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

وہ نفرت کہاں ہے جس کا شور میڈیا پر ہوتا ہے؟ ویویک اوبرائے کا پاکستانی فینز سے محبت کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک آنند اوبرائے نے دورانِ انٹرویو پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کردیا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک آنند اوبرائے نے حال ہی میں بھارتی ٹاک شو کے مہمان بنے، جہاں اداکار نے گاڑی چلاتے ہوئے شو کی میزبان کو انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گفتگو کرتے ہوئے ویویک اوبرائے اپنی ڈرائیو سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اچانک سڑک پر آنے والی ایک گاڑی سے اداکار کے پاکستانی مداح نے اُنہیں آواز دی۔

- Advertisement -

ویویک اوبرائے نے پاکستانی مداح کو دیکھ کر اپنی گاڑی سے ہاتھ ہلایا جس پر مداح نے کہا کہ ویویک ہم پاکستان سے ہیں اور ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔

پاکستانی مداح کی محبت دیکھ کر ویویک اوبرائے نے میزبان سے کہا کہ دبئی کی یہ بات سب سے اچھی ہے، جب بھی ہم دبئی آتے ہیں اور یہاں ہم اپنے لیے پاکستانی، بنگلہ دیشی، نیپالی اور سری لنکن مداحوں کی طرف سے خوب محبت ملتی ہے۔

اداکار نے کہا کہ یہ محبت دیکھنے کے بعد میں یہ بھول جاتا ہوں کہ ہماری سرحدیں الگ الگ ہیں، کچھ بھارتی میری بات سے اختلاف کریں گے لیکن جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ پاکستانی لوگ ہمارے کھانے، ہماری ثقافت، ہماری فلموں اور ہمارے اداکاروں سے محبت کرتے ہیں تو میں یہ سوچتا ہوں کہ وہ نفرت کہاں ہے جس کا شور میڈیا پر ہوتا ہے؟

ویویک اوبرائے نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ یہ لوگ تو بھارت سے بہت محبت کرتے ہیں تو وہ نفرت کونسی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ تنازعے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ویویک اوبرائے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس مین بھی ہیں، وہ دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہیں جہاں وہ اکثر پاکستانی مداحوں سے بھی ملتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے پاکستان کے معرود گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوررہی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویویک اوبرائے عاطف اسلم کی دعوت پر اسٹیج کے قریب پہنچے اور انہوں نے والہانہ انداز میں گانے پر رقص کیا جس سے حاضرین میں بہت جوش وخروش بڑھ گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mindful (@mindfulpakistan)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں