پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی ’بدوبدی‘ گانے کی دھوم، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی چاہت فتح علی خان کے نئے گانے ’بدوبدی‘ کی دھوم مچ گئی۔

ان دنوں نہ صرف پاکستانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلکہ دوسرے دیگر ممالک میں بھی چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

- Advertisement -

اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وائرل ہونے کے بعد مذکورہ گانا ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں ٹرینڈ کر رہا تھا تاہم اس کا بخار آئی سی سی ورلڈ کپ تک پہنچ گیا۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آئی سی سی نے اپنے آفیشل پیچ پر عمان کے کھلاڑیوں کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

عمان کے کھلاڑیوں چند کھلاڑیوں نے چاہت فتح علی خان کے بدو بدی گانے پر ڈانس کیا، ویڈیو میں کھلاڑی کو بلا پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار شریک یوگنڈا اور پاپوا نیوگنی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا رقص

واضح رہے کہ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو چاہت فتح علی خان سے قبل ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بنارسی ٹھگ کے لیے گایا تھا۔

چاہت فتح علی خان کے علاوہ بھی دیگر متعدد گلوکاروں نے ’بدو بدی‘ کو اپنے انداز میں گاکر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں