ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

خاتون سکیورٹی اہلکار نے کنگنا رناوت کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ اور حال ہی میں لوک سبھا انتخابات میں کامیاب ہونے والی کنگنا رناوت کو ایئرپورٹ پر خاتون سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ جڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت ریاست ہماچل پردیش کے حلقے منڈی سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں۔ اداکارہ کے ساتھ چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر واقعہ پیش آیا۔

ہوا کچھ یوں کہ کنگنا رناوت نئی دہلی روانہ ہونے کیلیے اپنے عملے کے ہمراہ چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہیں تلاشی لینے کیلیے روکا گیا اور اس دوران خاتون سکیورٹی اہلکار نے انہیں تھپڑ رسید کیا۔

- Advertisement -

اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا نو منتخب رکن پارلیمنٹ کو کس بات پر خاتون اہلکار نے تھپڑ مارا۔ واقعے کے بعد کنگنا رناوت عملے کے ہمراہ نئی دہلی کیلیے روانہ ہوگئیں جبکہ خاتون اہلکار سے حکام تفتیش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایئرپورٹ کی ویڈیو زیرِ گردش ہے جہاں گرما گرمی دیکھی جا سکتی ہے۔ اداکارہ و رکن پارلیمنٹ کو تھپڑ مارنے کے بعد خاتون سکیورٹی اہلکار کو غصے میں چیختے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون اہلکار نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے تین زرعی قوانین کے خلاف پنجاب کی خواتین کے بارے میں نامناسب بیان دیا تھا۔

بعدازاں کنگنا رناوت نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، انہیں خاتون اہلکار نے تلاشی کے دوران تھپڑ مارا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں وزارت داخلہ میں شکایت درج کروائی گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں