ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا نے سپر اوور میں‌ پاکستان کو ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دے دی۔

امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم ایک وکٹ پر 13 رنز بناسکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 160 رنز کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم بھی مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی تھی جس کے بعد میچ ٹائی ہوگیا  تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

امریکی کپتان مونناک پٹیل نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، ایرن جونز نے 36 اور گھاؤس نے 35 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

کپتان بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر نمایاں رہے، آل راؤنڈر شاداب خان نے 25 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی، شاہین آفریدی 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

افتخار احمد 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عثمان خان 3، فخر زمان 11 رنز بناسکے، اوپنر محمد رضوان 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اعظم خان بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

امریکا کے لیفٹ آرم اسپنر کین جیگانے نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی فیلڈنگ ہی کرتے، کوشش ہوگی اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سیٹ کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

امریکا کے کپتان مونانک پٹیل کا کہنا تھا کہ اس گراؤنڈ پر ہدف کا تعاقب کرنا آسان ہے، مومنٹم ہمارے ساتھ ہے اسے جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں