جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امریکا سے شرمناک شکست پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے پاکستان کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستانی ٹیم کو امریکا سے ہار کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

شائقین کرکٹ کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ہارنے کی عادت ہو گئی ہے، کسی نے کہا کہ کہ یہ صرف گھومنے پھرنے آئے ہیں کھیلنے نہیں۔

پاکستان کے لیجنڈری اسکرپٹ رائٹر، میزبان اور مزاح نگار انور مقصود کی ایک ویڈیو بھی امریکا سے ہارنے کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے مجبوری میں ہارا ہے کیونکہ آئی ایم ایف سے ابھی قرضہ ملنا ہے، شاید آئی ایم ایف کی یہ بھی شرط ہو کہ امریکا سے ہارو پھر پیسے ملیں گے۔

قومی ٹیم کے معروف سابق کھلاڑی سعید انور کا کہنا تھا کہ کس نے سوچا ہوگا کہ امریکہ جیسی نوزائیدہ ٹیم ہمیں اتنا مشکل وقت دے گی؟ سابق بلے باز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی غیر یقینی صورتحال اپنے عروج پر ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق وزیر فواد چوہدری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ اس سے پہلے کے اگلا میچ ہو چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے اس ٹیم سے بلا چھین لیں۔

ویڈیو: میچ کی آخری گیند پر چوکا، بابر اعظم حارث رؤف پر پھٹ پڑے

واضح رہے کہ رواں ورلڈکپ میں امریکا نے دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے، پاکستا ن کے خلاف جیت کے بعد امریکا گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں