ڈیلاس میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کے بعد کی قومی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، تاہم اب پاکستان کی کارکردگی پر بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان اور ہرشا بھوگلے کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور کپتان اچھی بیٹنگ پوزیشن ہونے کے باوجود اگر آپ 100 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 40+ گیندیں کھیل رہے ہیں تو ٹیم کو اسکا فائدہ نہیں ہوگا۔
جبکہ معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ میں نے بابر اعظم کو کئی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ 44 (43) ان میں شامل نہیں ہوگا، وہ بڑے ٹورنامنٹ میں بلکل فارم میں نظر نہیں آئے۔
دوسری جانب ڈیلاس امریکا سے سپر اوور میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”ہر لمحہ پر جوش“ میں میزبان وسیم بادامی کے سوال پر باسط علی نے کہا کہ آج دنیا بھر سے کوچ لارہے ہیں ہمارے کھلاڑی کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے جیت نہ سکے، انڈیا سے کیسے جیتو گے؟
انہوں نے کہا کہ 2009 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی کہاں ہیں، باسط علی نے بابر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 6 اوور اچھے نہیں کھیلے تو کس نے منع کیا تھا۔
امریکا سے شرمناک شکست پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
کامران اکمل نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سیاست چل رہی ہے، اپنی پسند کے کھلاڑی کھلاتے ہیں،ہمارے ملک کی کرکٹ کا سسٹم تباہ ہوچکا ہے، ٹیم میں چہرے تبدیل ہورہے ہیں لیکن پالیسی تبدیل نہیں ہورہی۔